ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کڈبا : درخت کی شاخیں کاٹتے وقت بجلی کا شاک لگنے سے ایک شخص ہلاک

کڈبا : درخت کی شاخیں کاٹتے وقت بجلی کا شاک لگنے سے ایک شخص ہلاک

Thu, 08 Sep 2022 12:56:09    S.O. News Service

کڈبا، 8 ؍ ستمبر (ایس او نیوز) کوتھورو نامی مقام پر درخت کی شاخیں کاٹنے کے دوران بجلی کا شاک لگنے سے ایک 43 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت منوج کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ جب منوج درخت کی شاخیں کاٹ رہا تھا تو حادثاتی طور پر بجلی کی 33kv لائن سے شاک لگا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر میسکام اور پولیس کے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ کڈبا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ۔


Share: